کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز آج مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جیسے ہی لین دین شروع ہوا، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی۔ انڈیکس 3 ہزار 386 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 128 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یہ تیزی گزشتہ روز کے مثبت رجحان کا تسلسل ہے، جب مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھی۔ اس دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا، جس سے مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھا۔

ماہرین کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی مارکیٹ میں اس تیزی کی بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار