سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ سامنے آیا ہے، جس نے صحت عامہ کے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 15 ماہ کے دوران 1500 سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہر ماہ اوسطاً 101 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

حکام نے لاڑکانہ، قمبر اور شہداد کوٹ کو ہائی رسک زون قرار دیا ہے، جہاں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ رتوڈیرو میں پہلے سامنے آنے والے کیسز کے باوجود صورتحال مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچوں میں 923 لڑکے اور 592 لڑکیاں شامل ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری اسکریننگ، محفوظ طبی طریقہ کار اور آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار