ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ Dr Obaidullah Khan نے کہا ہے کہ ملک میں ایچ آئی وی کے سرنج کے ذریعے پھیلنے کے شواہد تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایک، دو اور پانچ ایم ایل سرنجز آٹو ڈسپوز ایبل ہیں جبکہ 10 سی سی سرنج ابھی اس فہرست میں شامل نہیں۔ ان کے مطابق اگر وزارت صحت اس پر پابندی عائد کرتی ہے تو فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرنجز کے استعمال سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے تاہم اب تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ ایچ آئی وی سرنجز کے ذریعے پھیلا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں انجیکشن کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اور سالانہ تقریباً ڈیڑھ سے 2 ارب سرنجز استعمال کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے اس شعبے میں احتیاطی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار