نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور ایک نرس معطل
ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایک مشتبہ ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کرنے کے معاملے پر 9 ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مکمل انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں شامل پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹریننگ بھی فوری طور پر روک دی گئی ہے۔ تمام معطل کیے گئے ڈاکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر اجازت اپنے سٹیشن کو نہ چھوڑیں۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل سرجری شعبے کے ڈاکٹرز نے مریض کی ایچ آئی وی رپورٹ کے بغیر ہی آپریشن کر دیا تھا۔ بعد ازاں جب مریض کی رپورٹ سامنے آئی تو اس کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر آپریشن تھیٹر میں موجود 10 سے زائد ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ مزید کارروائی کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
_2026_05_24_05_58_42_30270419.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment