شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران جسم میں پانی اور الیکٹرولائٹس کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس سے تھکن، چکر اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ماہرین صحت نے اس دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے قدرتی مشروبات کے استعمال پر زور دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف سادہ پانی کافی نہیں ہوتا بلکہ جسم میں ضائع ہونے والے نمکیات اور منرلز کو بھی پورا کرنا ضروری ہے۔ اسی لیے انہوں نے پیک شدہ اور زیادہ میٹھے مشروبات کے بجائے قدرتی ڈرنکس کو بہتر قرار دیا ہے۔

گرمی میں مفید قرار دیے گئے مشروبات میں ناریل کا پانی، تربوز کا جوس، لیموں پانی، کھیرے اور پودینے کا پانی، ایلوویرا جوس اور ہربل چائے شامل ہیں۔ ان مشروبات میں موجود قدرتی الیکٹرولائٹس جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گھر میں تیار کردہ قدرتی اسپورٹس ڈرنکس بھی مفید ہیں جن میں تازہ جوس، پانی اور تھوڑی مقدار میں نمک شامل کر کے ہائیڈریشن بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کے دوران غیر ضروری دھوپ سے بچیں، زیادہ پانی پئیں اور ہلکی غذا استعمال کریں تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار