ڈاکٹر حسنات خان جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ مقرر
ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات خان کو جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ادارے میں چیف ایگزیکٹو اور ڈین کے فرائض انجام دیں گے۔
ڈاکٹر حسنات خان طویل عرصہ برطانیہ میں خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ وہ 1958 میں جہلم میں پیدا ہوئے اور ابتدائی طبی تعلیم کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے حاصل کی۔ بعد ازاں وہ برطانیہ منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے ایک معروف اسپتال میں بطور ماہر امراض قلب خدمات سرانجام دیں۔
ڈاکٹر حسنات خان کو عالمی سطح پر اس وقت شہرت ملی جب ان کی ملاقات برطانیہ کی سابق شہزادی لیڈی ڈیانا سے ہوئی۔ دونوں کے درمیان تعلق بھی خبروں کا موضوع بنا رہا۔ اب وہ اپنے تجربے کو پاکستان میں طبی خدمات کے لیے استعمال کریں گے۔
_2026_04_22_15_24_26_23518094.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment