چینی کمپنی ہان گینگ کا گوادر میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان، آپریشنل مشکلات کا شکوہ
نے گوادر فری زون میں قائم اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی گدھے کے گوشت کی برآمد سے وابستہ تھی۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2026 سے پاکستان اور چین میں اپنے ملازمین کو بندش سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ غیر مارکیٹ عوامل، آپریشنل رکاوٹیں اور پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق کمپنی کی تنصیبات نے چینی کسٹمز اور عالمی فوڈ سیفٹی کے معیار پر پورا اترنے کے باوجود ضروری منظوریوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیا، جس کے باعث برآمدات متاثر رہیں۔
کمپنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں مزید کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، جس کے نتیجے میں پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
_2026_05_03_08_00_57_14568794.jpg)


Leave A Comment