اسلام آباد: حکومت نے بینکوں کو کرنسی تبادلے کے معاملے میں مکمل آزادی دے دی ہے، جس سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے درکار رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات 40 سال پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔

قیصر احمد شیخ نے مزید بتایا کہ بینکوں کو پہلے امپورٹ ایکسپورٹ کے لیے اسٹیٹ بینک سے متعدد اجازتیں لینی پڑتی تھیں، لیکن اب یہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ بھی منظور کروا لیا ہے اور اگلے مرحلے میں کاروباری افراد کے لیے ایف بی آر کی رکاوٹیں ختم کی جائیں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار