اسلام آباد: کینسر کے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مفت ادویات فراہم کرنے کے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 741 مریضوں کو فی مریض ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات دی جائیں گی۔ اس میں 10 لاکھ روپے حکومتِ پاکستان جبکہ 90 لاکھ روپے نجی دوا ساز کمپنی روش فراہم کرے گی۔

وفاقی سیکریٹری صحت حامد یعقوب شیخ نے بتایا کہ یہ سہولت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر کے مریضوں کو میسر ہوگی۔ حکومت اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس سے آئندہ برسوں میں ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ سہولت پمز اسپتال میں فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینسر ایک مہنگا مرض ہے جس پر پانچ سال میں اوسطاً 98 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، جبکہ اس منصوبے سے پہلے مرحلے میں 741 مریضوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مفت علاج ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پھیپھڑوں، جگر اور بریسٹ کینسر کے مریضوں کو اس منصوبے کے تحت سہولت فراہم کی جائے گی اور مستقبل میں اس دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار