سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں مجموعی طور پر فی تولہ سونا 19 ہزار روپے تک مہنگا ہو چکا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 78 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 744 ڈالر تک جا پہنچا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 373 روپے بڑھ کر 8 ہزار 445 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی حالات اور معاشی عوامل کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
_2026_05_07_15_44_05_27227000.jpg)


Leave A Comment