سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے متجاوز
سونے کی قیمتیں ایک بار پھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 840 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا پہلی بار 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 888 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے ہو گئی۔
ادھر ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کے اضافے سے پہلی بار 9 ہزار 933 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
_2026_01_21_18_09_56_61232688.jpg)


Leave A Comment