کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اچانک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

All Pakistan Gems and Jewellers Association کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 230 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 171 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار