سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ نرخ 5 لاکھ سے نیچے آ گئے
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 766 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ نیچے آ گئے۔
All Pakistan Sarafa Association کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1029 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 34 روپے کم ہو کر 8 ہزار 324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 29 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
_2026_04_22_15_37_51_56016222.jpg)


Leave A Comment