کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 11,700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا 5,19,462 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10,030 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 4,45,354 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن میں تبدیلی اس اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار