سونے کی قیمت میں عالمی و مقامی سطح پر بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 7 روپے بڑھ کر 6 ہزار 403 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 114 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
_2026_07_22_16_01_13_98549181.jpg)


Leave A Comment