کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا ہے۔

All Pakistan Sarafa Gems and Jewellers Association کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کی کمی کے بعد 5 ہزار 105 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 324 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 851 روپے پر آ گئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 278 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 588 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار