عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 سے 3 فیصد کمی، امریکی کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے نیچے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں تیل 2 سے 3 فیصد تک سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 2.98 فیصد کمی کے بعد 101.94 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل بھی 2.02 فیصد کمی کے بعد 108.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی توانائی صورتحال کے ساتھ ساتھ جغرافیائی کشیدگی بھی برقرار ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز ایرانی اداروں کو کسی قسم کی ٹول فیس ادا نہ کریں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق کچھ ایرانی اداروں پر پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی، اور ایسے اداروں کے ساتھ مالی تعاون کرنے والوں پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔
_2026_05_02_10_30_21_45159195.jpg)


Leave A Comment