آبنائے ہرمز کھلنے کی خبروں سے عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کے کھلنے سے متعلق مثبت خبریں قرار دی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے تیل کی ترسیل میں آسانی کی توقع پیدا ہوئی ہے جس کے اثرات قیمتوں پر ظاہر ہو رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر تقریباً 75 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل بھی 79 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تقریباً 78 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے۔ تاہم مجموعی طور پر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں دباؤ کا شکار ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ترسیل کا سلسلہ معمول پر رہا تو آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں استحکام یا مزید کمی کا امکان ہے۔
_2026_08_06_08_52_04_29550187.jpg)


Leave A Comment