عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر منڈیاں دباؤ میں: فاتح بیرول
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہونے سے عالمی توانائی منڈیاں مشکل حالات کی طرف جا رہی ہیں۔
انہوں نے کینیڈا گروتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ جنگ بندی سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی ہے۔
ان کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 96 ڈالر سے بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر رہی ہیں، اور موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا مسئلہ شدید غیر یقینی ہے۔
فاتح بیرول نے مزید کہا کہ اگر سپلائی میں رکاوٹیں برقرار رہیں تو بین الاقوامی توانائی ایجنسی اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ منڈی کو مستحکم رکھا جا سکے۔
_2026_05_08_05_17_38_47449209.jpg)


Leave A Comment