وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور باہمی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان اور چین کے سنکیانگ ریجن کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معدنیات، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ امجد حسین نے یقین دہانی کرائی کہ چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور شاہراہ قراقرم پر محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت یقینی بنائی جائے گی۔

گفتگو میں سکردو اور کاشغر کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز اور ہنزہ میں چینی سیاحوں کے لیے آن ارائیول ویزا کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چینی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار