گمبٹ میں 8 کمسن بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق، ایک بچی جاں بحق
گمبٹ میں چند روز کے دوران 8 کمسن بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے ایک 3 سالہ بچی دورانِ علاج جاں بحق ہوگئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز میں بچوں کے وارڈ میں داخل 8 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 5 ماہ سے 3 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جبکہ 7 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ بچوں کو بہتر علاج کے لیے ایڈز سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان سینٹرز کا انتظام سکھر اور لاڑکانہ میں موجود ہے۔
واقعے کے بعد ہسپتال کے بچوں اور گائنی وارڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
_2026_05_23_09_44_52_46590652.jpg)


Leave A Comment