پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے سرکاری ہسپتالوں کے بجٹ پر دباؤ
لاہور: پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سرکاری ہسپتالوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں کے ایمبولینسز، جنریٹرز اور دیگر گاڑیوں کے لیے مختص بجٹ کم پڑ گیا ہے، جس سے روزمرہ خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صرف جنریٹرز کی مد میں کروڑوں روپے کا خسارہ ہوا ہے اور ہسپتالوں کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پٹرول اور آئل کے لیے مختص رقم نصف رہ گئی ہے۔ مالی سال کے آخری تین ماہ کے لیے بجٹ کی کمی کے سبب مزید کروڑوں روپے درکار ہیں تاکہ ہسپتالوں کی بنیادی خدمات معمول کے مطابق جاری رہ سکیں۔
_2026_04_04_16_50_18_88895019.jpg)


Leave A Comment