بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 15 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومت کو ملٹی لیٹرل فنڈنگ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں، جبکہ 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے بھی ری فنانس کر لیے گئے ہیں۔ یہ رقم آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بھی ایک ہفتے میں 1 ارب 26 کروڑ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 74 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار