وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کار حکومت سے بڑی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹ کے لیے سازگار اقدامات کیے گئے تو اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیاں حاصل کر سکتی ہے، تاہم مختلف شعبوں پر نئے ٹیکسز کے حوالے سے تشویش بھی پائی جاتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے کے مطابق اگر بجٹ میں ٹیکس مراعات دی گئیں تو انڈیکس ریکارڈ سطح تک جا سکتا ہے۔

پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منیر خانانی نے کہا کہ حکومت کو سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری کے لیے سہولت اکاؤنٹس میں ریلیف دینا چاہیے۔

اسٹاک ماہر شہریار بٹ کے مطابق اگر دیگر کاروباری شعبوں پر اضافی ٹیکس لگائے گئے تو اس سے معیشت اور مارکیٹ دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کی امیدیں اور خدشات اپنی جگہ موجود ہیں، اور اب سب کی نظریں وفاقی بجٹ میں حکومتی فیصلوں پر ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار