سیلز ٹیکس چوری اور سمگلنگ روکنے کے لیے جدید ٹریکنگ نظام متعارف کرانے کی تیاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال سے سیلز ٹیکس چوری اور مبینہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک جامع اور جدید نظام متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت غیر رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کو موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام کمرشل گاڑیوں پر خصوصی کارگو ٹریکنگ ٹیگز نصب کیے جائیں گے جن کے ذریعے ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی۔
فیکٹریاں اور کارخانے صرف ایف بی آر سے رجسٹرڈ ٹرکوں میں ہی سامان لوڈ کر سکیں گے، جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور جرمانوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
نئے نظام کے تحت تمام کمرشل ٹرانسپورٹ کو ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا سسٹم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ہر گاڑی اور سامان کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہو سکے۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے سیلز ٹیکس چوری میں تقریباً 200 ارب روپے تک کمی اور سمگلنگ کی روک تھام میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔
_2026_06_03_09_24_42_50661594.jpg)


Leave A Comment