میو ہسپتال لاہور سے لاکھوں روپے مالیت کی فالج کی ادویات چوری، انکوائری شروع
لاہور کے میو ہسپتال سے وزیر اعلیٰ پنجاب اسٹروک پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی ادویات چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فالج کے علاج میں استعمال ہونے والے تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کے ٹی پی انجکشن ایمرجنسی وارڈ سے غائب پائے گئے۔ یہ انجکشن فالج کے مریضوں کی جان بچانے اور جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی انکوائری میں انجکشنز کی گمشدگی ثابت ہو چکی ہے۔ معاملے پر 5 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور ڈسپنسرز کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
_2026_06_18_10_07_28_67255710.jpg)


Leave A Comment