اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم سفارتی کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
ترکیہ میں ایک بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استنبول ایک خوبصورت شہر ہے جو ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملاتا ہے، جبکہ ترکیہ پاکستان کا ایک مضبوط اور مخلص اتحادی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی ایک طویل اور مضبوط تاریخ ہے، جس کی بنیاد ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران رکھی گئی، جب برصغیر کے مسلمانوں نے علی برادران کی قیادت میں ترکیہ کی بھرپور حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اور صدر اردوان کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل سفارتی مشن تھا، لیکن اللہ کے فضل سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس موقع کو امن، تعاون اور علاقائی ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی صنعتی ترقی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، اور پاکستان ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر تاریخ رقم کی۔
_2026_07_06_09_10_02_80461378.jpg)


Leave A Comment