بجلی ایک روپیہ 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر
اسلام آباد: نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپیہ 64 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر تقریباً 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر سماعت 31 مارچ کو کی جائے گی۔
صارفین سے متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ قیمت میں ممکنہ اضافے کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
_2026_03_18_15_33_12_61100488.jpg)


Leave A Comment