عیدالاضحیٰ قریب، کانگو وائرس کے خدشات میں اضافہ، ماہرین کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس پر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ماہرین کے مطابق قربانی کے جانور خریدتے اور ان کی دیکھ بھال کرتے وقت خاص احتیاط ضروری ہے۔ جانوروں پر چیچڑ ختم کرنے کے لیے سپرے کا استعمال کیا جائے تاکہ وائرس کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے اور جانوروں کے خون یا آلائشوں کو براہِ راست ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس عام طور پر چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص کو بخار، جسم میں درد یا خون بہنے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
ماہرین نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ عید کے دنوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور حفاظتی اصولوں پر عمل کر کے خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھیں۔
_2026_05_26_13_41_08_43568289.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment