انڈوں کا باقاعدہ استعمال دماغی بیماری ڈیمینشیا کے خطرے میں نمایاں کمی کا باعث، نئی تحقیق
ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انڈوں کا باقاعدہ استعمال دماغی بیماری ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے تقریباً 40 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد باقاعدگی سے انڈے کھاتے ہیں، ان میں الزائمر اور دیگر دماغی بیماریوں کا خطرہ نسبتاً کم پایا گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم پانچ دن ایک انڈہ کھاتے تھے، ان میں دماغی بیماری کا خطرہ تقریباً 27 فیصد تک کم دیکھا گیا۔ اسی طرح کبھی کبھار انڈے کھانے والوں میں بھی خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔
ماہرین کے مطابق انڈوں میں موجود غذائی اجزاء دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم وہ کہتے ہیں کہ متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی بھی نہایت ضروری ہے۔
_2026_05_10_09_47_04_89776225.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment