عالمی ادارۂ صحت نے کانگو اور یوگنڈا میں پھیلنے والی ایبولا وائرس کی وبا کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ وبا فی الحال صرف انہی افریقی ممالک تک محدود ہے اور افریقہ سے باہر کسی ملک میں اس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وائرس کا خطرہ نہایت کم ہے کیونکہ متاثرہ ممالک سے سفری روابط محدود ہیں۔ مزید یہ کہ پاکستان یا اس کے ہمسایہ ممالک میں اب تک ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وزارت صحت نے تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ قومی ادارہ صحت ایبولا وائرس کی تشخیص کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ افریقی ممالک کا سفر کرنے سے پہلے متعلقہ طبی ہدایات ضرور چیک کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار