لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑی کمی، پیٹرول برقرار
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70.04 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 299.32 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 23.59 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 471.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 32.12 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 353.43 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 21.34 روپے فی لیٹر کمی کی گئی اور نئی قیمت 428.81 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
_2026_04_19_16_47_02_14906186.jpg)


Leave A Comment