نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 8500 قدم چلنے کی عادت وزن میں کمی اور اسے برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی اسٹڈی میں 3758 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کا وزن زیادہ یا موٹاپے کا شکار تھا۔

ان افراد میں سے کچھ کو طرز زندگی میں تبدیلیاں جیسے زیادہ چلنا اور بہتر غذا اپنانے کی ہدایت دی گئی، جبکہ کچھ کو صرف ڈائٹنگ یا معمول کی حالت میں رکھا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 8500 قدم چلنے والے افراد کے وزن میں اوسطاً 4.39 فیصد کمی آئی، جبکہ مسلسل اس عادت کو برقرار رکھنے سے مزید کمی بھی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق قدموں کی تعداد میں اضافہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اسے طویل مدت تک برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار