جنوری 2026 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 12.9 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد: پاکستان سے سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جنوری 2026 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2026 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم بڑھ کر 73.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جنوری 2025 میں یہ حجم 65.1 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران برآمدات میں 8.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل شعبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور سوتی دھاگہ کی برآمدات میں اضافہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
_2026_03_10_15_04_12_86623996.jpg)


Leave A Comment