لاہور میں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026، کیمیکل و ٹیکسٹائل صنعت کا بڑا میلہ 18 جولائی سے سجنے کو تیار
لاہور میں ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی بڑی نمائش "کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026" کا آغاز 18 جولائی سے لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں ہوگا، جو 19 جولائی تک جاری رہے گی۔ دو روزہ اس ایونٹ میں 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور صنعتی حل پیش کریں گی۔
نمائش میں ٹیکسٹائل، کیمیکلز، پینٹس، فارماسیوٹیکل، زرعی کیمیکلز، کھادیں، پیٹروکیمیکلز، ڈٹرجنٹس، واٹر ٹریٹمنٹ اور صنعتی مشینری سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی ہوگی۔ اس کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ ایکسپو بھی منعقد کی جائے گی جہاں جدید پرنٹنگ اور آٹومیشن ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی۔
ایکسپو میں ملک اور بیرون ملک سے صنعت کار، سرمایہ کار، درآمد و برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ صنعت میں سرمایہ کاری، کاروباری روابط اور نئی ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
_2026_07_15_11_29_42_82546601.jpg)


Leave A Comment