چین کا امریکی بیف ایکسپورٹرز کے لائسنس بحال کرنے کا فیصلہ، تجارتی برف پگھلنے کے آثار
چین نے سینکڑوں امریکی بیف پراسیسنگ پلانٹس کے ایکسپورٹ لائسنس دوبارہ بحال کر دیے ہیں، جسے امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 400 سے زائد امریکی بیف پلانٹس کے لائسنس ختم ہونے کے باعث چین کو برآمدات متاثر ہوئی تھیں، جو مجموعی طور پر امریکی رجسٹرڈ سہولیات کا تقریباً 65 فیصد بنتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور یہ فیصلہ اسی سمت میں ایک ابتدائی اشارہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام نسبتاً کم حساس شعبوں میں خیرسگالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے والے اداروں میں امریکی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں، جس سے ان کی برآمدات میں بہتری کی توقع ہے۔
_2026_05_15_16_44_51_64087975.jpg)


Leave A Comment