بچپن کی ویکسینز اور ایلومینیئم بچوں میں مرگی کے خطرات سے بے تعلق، امریکی تحقیق
امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) کی سربراہی میں کی جانے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچپن میں کی جانے والی ویکسینز کا بچوں میں بڑھتے ہوئے مرگی کے خطرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جرنل آف پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ویکسین ایڈجوینٹس کے طور پر استعمال ہونے والا ایلومینیئم بھی اعصابی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ نہیں کرتا۔
محققین نے کہا کہ مرگی کے کیسز کا 4 سال سے کم عمر بچوں میں اپ ٹو ڈیٹ ویکسین اسٹیٹس یا ویکسین میں موجود ایلومینیئم سے کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔
تحقیق میں 1 سے 4 سال کے درمیان 2089 بچوں کو شامل کیا گیا جو مرگی کی کیفیت میں مبتلا تھے۔ ان کا موازنہ 20,139 ایسے بچوں کے ساتھ کیا گیا جو مرگی میں مبتلا نہیں تھے۔
محققین نے بتایا کہ زیادہ تر بچے لڑکے تھے (54 فیصد) اور ان کی عمر 12 ماہ سے 23 ماہ کے درمیان تھی (69 فیصد)۔ ویکسین شیڈول کے معائنے کے بعد یہ واضح ہوا کہ اعصابی بیماری کا کوئی خطرہ ویکسین یا ایلومینیئم سے منسلک نہیں ہے۔
_2026_01_25_18_35_13_90138631.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment