کینسر کے نئے انجیکشن کے حیران کن نتائج، لاعلاج مریضوں میں بھی بہتری کی امید پیدا
کینسر کے علاج کے حوالے سے ایک نئی تحقیق میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ایک نیا انجیکشن بعض ایسے مریضوں میں بھی مؤثر ثابت ہوا ہے جن کے علاج کے امکانات تقریباً ختم ہو چکے تھے۔
امیونٹیمب نامی ٹرپل ایکشن انجیکشن پر کی گئی تحقیق میں 102 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا جو سر اور گردن کے لاعلاج کینسر میں مبتلا تھے۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق انجیکشن استعمال کرنے کے بعد 42 فیصد مریضوں میں ٹیومرز سکڑ گئے، جبکہ 15 مریضوں میں کینسر کے ٹیومرز مکمل طور پر ختم ہو گئے جہاں دیگر تمام علاج ناکام ہو چکے تھے۔
یہ انجیکشن کینسر کے خلیات کو مدافعتی نظام سے بچانے والے پروٹینز کو روکتا ہے اور سفید خون کے خلیات کو متحرک کر کے بیماری سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سر اور گردن کا کینسر زبان، گلے اور منہ کے مختلف حصوں میں ہوتا ہے اور یہ برطانیہ میں کینسر کی عام اقسام میں شامل ہے۔
تحقیق کے سربراہ پروفیسر کیون ہیرنگٹن نے ان نتائج کو انتہائی حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جن کے لیے علاج کے امکانات محدود تھے۔
_2026_06_01_09_04_04_42415369.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment