پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث صارفین کے لیے 50 ہزار روپے سے کم قیمت میں اچھا اسمارٹ فون خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود مختلف موبائل کمپنیوں نے اس بجٹ میں نئے فیچرز کے ساتھ کئی ماڈلز پیش کیے ہیں۔

مارکیٹ میں موجود فونز میں زیادہ تر صارفین ایسے ڈیوائسز تلاش کرتے ہیں جو روزمرہ استعمال، اچھی بیٹری لائف اور بہتر کیمرہ کارکردگی فراہم کریں۔

اس فہرست میں شامل فونز میں OPPO A6x نمایاں ہے جس میں 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور 6500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

اسی طرح TECNO Spark 50 اپنی 7000 ایم اے ایچ بڑی بیٹری اور 120Hz ڈسپلے کے باعث صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

Vivo Y11d بھی اس رینج میں ایک اچھا آپشن سمجھا جا رہا ہے جس میں 6500 ایم اے ایچ بیٹری اور 50 میگا پکسل کیمرہ شامل ہے۔

سیلفی کے شوقین افراد کیلئے Itel Super 26 Ultra خاص طور پر دلچسپ ہے جس میں 32 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اسی طرح Infinix Hot 60i بھی 8 جی بی ریم اور بڑی اسٹوریج کے ساتھ اس بجٹ میں ایک مضبوط آپشن کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قیمت میں فونز کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے لیکن صارفین کو خریداری سے پہلے اپنی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار