بلوچستان میں پیپلز ایئر ایمبولینس سروس عوامی خدمت کے لیے تیار، جلد افتتاح متوقع
بلوچستان میں عوام کے لیے ایئر ایمبولینس سروس مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں ہنگامی طبی امداد کو بہتر بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق یہ سروس جلد عوام کے لیے شروع کر دی جائے گی، جس کا باضابطہ افتتاح بھی متوقع ہے۔
اس سروس کے ذریعے حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں مریضوں کو فوری طور پر بڑے اسپتالوں تک منتقل کیا جا سکے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
_2026_05_02_10_13_42_13034121.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment