بلوچستان اسمبلی کا اہم اقدام: خواتین کی صحت و حفظانِ صحت کیلئے ٹیکس خاتمے کی قرارداد منظور
کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی نے خواتین کی صحت اور حفظانِ صحت سے متعلق ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کی صحت سے متعلق مصنوعات اور ان کے خام مال پر عائد تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں تاکہ یہ اشیاء سستی اور آسانی سے دستیاب ہو سکیں۔
قرارداد پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں تقریباً 89 فیصد خواتین محفوظ اور کم قیمت میں ماہواری سے متعلق ضروری مصنوعات تک رسائی نہیں رکھتیں، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔
اجلاس کے دوران دیگر خواتین ارکان نے بھی اس قرارداد کی بھرپور حمایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی صحت اور صفائی کا معاملہ ایک اہم سماجی مسئلہ ہے جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
_2026_05_12_08_51_43_50563735.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment