آذربائیجان کی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش، توانائی بحران میں کمی کی امید
آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی SOCAR نے پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکے۔
کمپنی حکام کے مطابق اگر پاکستان کی جانب سے باضابطہ درخواست موصول ہو جاتی ہے تو فوری طور پر ایل این جی کارگو فراہم کیا جا سکتا ہے۔ یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو موسم گرما سے قبل گیس کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور سوکار کے درمیان 2025 میں ہونے والے فریم ورک معاہدے کے تحت تیز رفتار طریقہ کار سے گیس کی خریداری ممکن ہے۔
اگرچہ پاکستان کی جانب سے باضابطہ درخواست کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی، تاہم آذربائیجان نے فوری سپلائی کے لیے مکمل تیاری ظاہر کی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث سپلائی کے مسائل بڑھ رہے ہیں، جس سے پاکستان کی توانائی ضروریات مزید اہم ہو گئی ہیں۔
توانائی شعبے کے مطابق ملک میں یومیہ تقریباً 400 ملین کیوبک فٹ ایل این جی کی طلب ہے، جس کے باعث نئے معاہدوں کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
_2026_04_22_15_55_30_85217378.jpg)


Leave A Comment