مصنوعی مٹھاس کا استعمال جگر کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض مصنوعی مٹھاس، خاص طور پر سوربیٹول، مخصوص حالات میں جگر کی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے Science Signaling میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق کے مطابق سوربیٹول، جو عام طور پر شوگر فری ٹافیاں، چیونگم اور کم کیلوری والی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے، بعض صورتوں میں فیٹی لیور بیماری (MASLD) کے خطرے سے جڑا ہو سکتا ہے۔
فیٹی لیور بیماری ایک عام جگر کا مسئلہ ہے جو موٹاپے اور ذیابیطس جیسے میٹابولک مسائل سے منسلک ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر آنتوں میں موجود وہ مفید بیکٹیریا کمزور ہو جائیں جو سوربیٹول کو توڑتے ہیں تو یہ مادہ جگر میں جا کر فرکٹوز میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو جگر پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کو مکمل طور پر محفوظ سمجھنے کا تصور ہر حالت میں درست نہیں، اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
_2026_06_02_09_20_19_28801504.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment