ملک میں منکی پاکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق، فیصل آباد کا رہائشی 53 سالہ مریض اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں داخل تھا، جہاں ہفتے کے روز دوران علاج اس کا انتقال ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بھی متاثر تھا، جس کی وجہ سے اس کی حالت خطرناک تھی۔
مزید اطلاعات کے مطابق، پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 2 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ منکی پاکس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت دسمبر 2023 میں اسلام آباد میں ہوئی تھی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور مشکوک علامات ظاہر ہونے پر فوراً قریب ترین طبی مرکز سے رجوع کریں۔
_2026_02_10_19_50_38_54021734.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment