لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 6 اور 7 فروری کو صوبے کے تمام اسپتال معمول کے مطابق کام کریں گے۔ اس دوران ایمرجنسی سروسز، او پی ڈی، اور انڈور وارڈز فعال رہیں گے اور اسپتالوں میں کوئی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

نوٹیفیکشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی ہو، ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان دستیاب ہو، اور بلڈ بیگس اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرست تیار کی جائے۔ بسنت کے دوران اسپتالوں میں بیڈز مختص کیے جائیں گے، جبکہ ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینیں مکمل فعال رہیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 13 سرکاری اسپتالوں کو 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر جواب دیا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار