پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس پر عالمی سطح پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اور چین مل کر دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے مجموعی بوجھ کا بڑا حصہ رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں اس بیماری سے اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے باعث لاکھوں اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ اسی سال دنیا بھر میں نئے کیسز میں بھی اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں غیر محفوظ طبی طریقہ کار، آلودہ سرنجز کا استعمال اور انجیکشنز کا دوبارہ استعمال شامل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ ہیپاٹائٹس سی کا علاج چند ہفتوں میں ممکن ہے، تاہم عالمی اہداف کے حصول کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار