فضائی حادثات میں معاوضے میں بڑا اضافہ، مسافروں کیلئے 2 کروڑ روپے تک ادائیگی کا فیصلہ
وفاقی حکومت پاکستان نے فضائی حادثات میں مسافروں کے معاوضے میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے اسے 2 کروڑ روپے تک مقرر کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ “کیریج بائی ایئر ترمیمی بل 2026” کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، جو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے اور صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔
نئے قانون کے مطابق فضائی حادثے میں جاں بحق یا زخمی ہونے والے مسافروں کے ورثاء کو 30 دن کے اندر پیشگی معاوضہ ادا کرنا لازمی ہوگا، تاہم اس کے لیے وراثتی دستاویزات جمع کرانا ضروری ہوگا۔
قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ ایسے کیسز کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر کرنا ہوگا، اور تاخیر کی صورت میں عدالتی نگرانی میں کارروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ فضائی تنازعات اب کنزیومر کورٹس میں بھی سنے جا سکیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ ہر تین سال بعد مہنگائی کے مطابق معاوضے کی رقم میں اضافہ کیا جا سکے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بہتر مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
_2026_05_14_09_01_12_67567038.jpg)


Leave A Comment