سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا ماڈل تیار کیا ہے جو سی ٹی اسکینز کے ذریعے لبلبے کے کینسر کی علامات کو عام طبی تشخیص سے تین سال پہلے تک شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی لبلبے میں ایسے باریک اور پوشیدہ پیٹرنز کو پہچان سکتی ہے جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتے، جس سے بیماری کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکتی ہے۔

عام طور پر لبلبے کے کینسر کی علامات جیسے پیٹ درد اور وزن میں کمی اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب بیماری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہوتی ہے، اور اس میں پانچ سال تک زندہ رہنے کی شرح تقریباً 13 فیصد رہ جاتی ہے۔

اس اے آئی سسٹم کو تقریباً ایک ہزار سی ٹی اسکینز کی مدد سے تربیت دی گئی، جن میں وہ مریض شامل تھے جن کا ابتدائی طور پر کسی اور بیماری کے لیے معائنہ ہوا تھا مگر بعد میں ان میں لبلبے کا کینسر تشخیص ہوا۔

تحقیقی نتائج کے مطابق اس ماڈل نے ابتدائی علامات کی شناخت میں ماہر ریڈیولوجسٹس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ یہ تحقیق ایک معروف سائنسی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار