اسلام آباد: ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 18 مئی سے شروع کی جائے گی، جس کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ مہم 18 سے 24 مئی تک جاری رہے گی اور ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں چلائی جائے گی۔ اس دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں بھی تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوا کر اس بیماری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار