رحیم یارخان میں مبینہ خسرہ کے باعث 7 بچوں کی اموات، محکمہ صحت کی کارروائی شروع
رحیم یارخان کی بستی حکیم عبداللہ میں مبینہ خسرہ کے کیسز کے باعث ڈیڑھ ماہ کے دوران 7 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بابر علی کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 6 سال کے درمیان تھیں۔ علاقے میں کئی بچے متاثر ہوئے جن میں مختلف عمر کے بچے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ والدین نے بروقت اور مستند طبی علاج کے بجائے غیر مستند افراد یا عامل سے رجوع کیا، جس کی وجہ سے بچوں کی حالت بگڑتی گئی اور اموات واقع ہوئیں۔
سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ متعلقہ عامل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں غذائی قلت اور کم وزن کے مسائل بھی پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں نگرانی سخت کر دی ہے اور طبی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں تاکہ مزید بچوں کو علاج فراہم کیا جا سکے۔
_2026_05_02_10_10_06_80761335.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment